ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں لگی آگ، مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا

دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں لگی آگ، مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا

Wed, 31 Mar 2021 19:58:49    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں بدھ کی صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ فائر فائر نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر آئی سی یو وارڈ کے ایچ بلاک میں وارڈ نمبر 11 میں آگ لگ گئی تھی۔ محکمہ فائر فائر نے بتایا کہ وارڈ میں 50 کے قریب مریض داخل تھے، جن کو جلد دوسرے وارڈوں میں منتقل کردیا گیا، ابھی مریض آگ سے محفوظ رہے ہیں۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ "ہمیں صبح 6.35 کے قریب فون آیا کہ صفدرجنگ اسپتال میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے 9 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے ہیں،" فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


Share: